اردو

urdu

ETV Bharat / state

یکم اکتوبر سے پرانا شہر مالدہ میں ای سروس کا آغاز - Launch of e-service to solve people's problems

اولڈ مالدہ میونسپلٹی کے بیشتر علاقوں میں یکم اکتوبر سے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ای سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ اس سے جنوبی بنگال کے بیشتر اضلاع کے عوام کو فائدہ حاصل ہوگا۔

یکم اکتوبر سے پرانا شہر مالدہ میں ای سروس کا آغاز
یکم اکتوبر سے پرانا مالدہ شہر میں ای سروس کا آغاز

By

Published : Sep 29, 2021, 11:35 AM IST

مغربی بنگال کے مسلم اکثریتی ضلع مالدہ کے اولڈ مالدہ میونسپلٹی کے بیشتر علاقوں میں یکم اکتوبر سے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے غرض سے ای سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے کے تحت اولڈ مالدہ میونسپلٹی علاقے کے علاوہ جنوبی بنگال کے بیشتر اضلاع کے عوام کو فائدہ حاصل ہوگا۔

اس ضمن میں اولڈ مالدہ میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ ای سروس وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا منصوبہ ہے، ان کی ہدایت پر مالدہ ضلع میں یکم اکتوبر سے ای سروس خدمات بحال ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب عام لوگ گھر بیٹھے ہی ای ٹریڈ، ای لائسنس، میوٹیشن سمیت دوسرے اہم کاموں کے لئے آن لائن درخواست کرسکتے ہیں۔ لوگوں کو بار بار میونسپلٹی کا چکر کاٹنے سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔

ویڈیو
دوسری جانب رکن پارلیمان موسم بے نظیر نور نے کہا کہ ضلع کو ڈیجیٹل بنانے کے سلسلے میں یہ ایک پہلی کوشش ہے، انشاءاللہ منصوبہ کامیاب ہونے کے بعد اس پر مزید کام کیا جائے گا۔مزید پڑھیں:

مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اور جنگی پور میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ دونوں سیٹوں پر ترنمول کانگریس کی جیت یقینی ہے، اپوزیشن جماعتیں مقابلے میں ہے ہی نہیں۔ ان کے بارے میں بات کرنا وقت کی بربادی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details