اردو

urdu

ETV Bharat / state

جماعت اسلامی کا درگا پوجا میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام - جماعت اسلامی مغربی بنگال کی پہل

جماعت اسلامی مغربی بنگال کی جانب سے درگا پوجا کے موقع پر فرقہ پوجا پنڈال کے پاس اسٹال لگا کر پوجا میں آنے والوں کو مفت پانی اور فرسٹ ایڈ مہیا کیا گیا۔

جماعت اسلامی کا درگا پوجا میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام

By

Published : Oct 7, 2019, 10:14 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں محمد علی پارک، مہاتما گاندھی روڈ کے قریب جماعت اسلامی کی جانب سے درگا پوجا کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے درگا پوجا پنڈال کے پاس اسٹال لگا کر پوجا میں آنے والوں کو مفت میں پانی اور فرسٹ ایڈ مہیا کیا، جس کا غیرمسلم کی جانب سے سراہا گیا۔

جماعت اسلامی کا درگا پوجا میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام

جماعت اسلامی کی جانب سے گزشتہ چند برسوں سے درگا پوجا کے دوران پوجا میں آنے والے لوگوں کو مفت پانی اور فرسٹ ایڈ مہیا کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کولکاتا کے مختلف پوجا پنڈالوں کے پاس جماعت اسلامی کی جانب سے اس طرح کے اسٹال لگائے گئے ہیں اور ساتھ ہی اسلام کے تئیں غیر مسلموں میں رائج غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے بنگلہ ہندی اور انگریزی میں اسلامی تہذیب اور قرآن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے جماعت اسلامی کے اس اسٹال پر جاکر مختلف لوگوں سے بات کی۔

سدیپ چٹو پادھیائے نے ای ٹی وی کو بتایا کہ اس موقعے پر اس طرح کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

بہار کے مدھو نی سے درگا پوجا دیکھنے آئے سروج کمار نے بتایا کہ درگا پوجا کے دوران ایک اسلامی تنظیم کی طرف سے اس طرح کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

جماعت اسلامی مغربی بنگال کے رکن شاداب معصوم نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے یہ تنظیم درگا پوجا کے دوران اس طرح کا کام کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details