اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Israel In Kolkata کولکاتا میں اسرائیل کے خلاف احتجاج - اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند

سی پی آئی ایم کی یوتھ ونگ ڈی وائی ایف آئی کی جانب سے نہتے فلسطینوں پر اسرائیل کے حملے کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔جلوس میں شامل ڈی وائی ایف آئی کے حامیوں نے اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔پورا کولکاتا اسرائیل مردہ بازد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

کولکاتا میں اسرائیل کے خلاف احتجاج
کولکاتا میں اسرائیل کے خلاف احتجاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 6:59 PM IST

کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند ہونے لگی ہے۔سی پی آئی ایم کی یوتھ ونگ ڈی وائی ایف آئی کی جانب سے نہتے فلسطینوں پر اسرائیل کے حملے کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔

ڈی وائی ایف آئی کے حامیوں نے دارالحکومت کولکاتا میں واقع امریکی سینٹر کے سامنے اسرائیل کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔احتجاجی جلوس میں شامل ڈی وائی ایف آئی کے حامیوں نے اسرائیل کے ظلم وستم کےخلاف صہیونی حکومت مردہ باد کے نعرے لگائے۔

ڈی وائی ایف آئی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں نہتے فلسطینوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر دنیا کی خاموشی کسی قتل عام سے کم نہیں ہے۔ڈی وائی ایف آئی کے اسرائیل کے خلاف جلوس کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔مگر مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:Israel Palestine Conflict اورنگ آباد میں فلسطین کے حق میں مِلّی اتحاد کا ثبوت

ڈی وائی ایف آئی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بربریت کی تمام حدیں پار کر چکا ہے۔وہ جنگی جرائم کا مجرم ہے۔اقوام متحدہ کو اسرائیل کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنی چاہئے تاکہ انسانیت کے قتل عام کو روکا جا سکے۔انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا،

ABOUT THE AUTHOR

...view details