بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 22 نومبر سے کولکاتا کے تاریخی ایڈن گارڈن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اسپورٹس چینل -1 بنگلہ ثقافتی پروگرام دکھائے گا۔
بنگال اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کاسفردکھانے کا فیصلہ کولکتہ ٹیسٹ کے دوران بھارت پہلی بار پنک بال سے بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کھیلے گا جس کے لئے ا سٹار اسپورٹس بنگلہ نے اپنے ناظرین کے لئے خصوصی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
اسٹار اسپورٹس اپنے ناظرین کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کا سفر دکھائے گا جس کے لئے اس نے ثقافتی اور تفریحی دنیا کے فنکاروں کو دعوت دی ہے۔یہ شو میچ سے پہلے پری شو کے دوران دکھایا جائے گا اور اس میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو دکھایا جائے گا۔
اسٹار اسپورٹس بنگلہ کے دونوں ممالک میں ہی خاصے ناظرین ہیں کیونکہ مغربی بنگال اور بنگلہ دیش میں بنگلہ زبان بولی جاتی ہے اس لیے انہوں نے یہ ثقافتی جشن ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا یہ دوسرا میچ ہے۔اس سے پہلے بھارت نے اندور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی اور سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔دونوں ہی ٹیمیں اس تاریخی میچ کو جیتنا چاہیں گی۔
واضح رہے کہ آئندہ22 نومبرکوایڈن گارڈن میں بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان بھارتی کرکٹ کی تاریخ کاپہلاڈے نائٹ ٹسٹ میچ کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے لیے یہ پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ میچ ہوگا۔