اردو

urdu

ETV Bharat / state

درگاپور لاک گیٹ میں دراڑ، سیلاب کا خطرہ - دمودار ندی

ضلع بردوان کے درگاپور میں واقع لاک گیٹ کے ایک دروازے میں دراڑ پڑنے سے علاقے میں سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

درگاپور لاک گیٹ میں دراڑ، سیلاب کا خطرہ
درگاپور لاک گیٹ میں دراڑ، سیلاب کا خطرہ

By

Published : Oct 31, 2020, 1:17 PM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے درگاپور کے لاک گیٹ کے 31 نمبر دروازے میں دراڑ پڑ گئی ہے۔

لاک گیٹ میں دراڑ پڑنے کے سبب ندی کا پانی رہائشی علاقے میں ندی کا پانی تیزی سے داخل ہونے لگا ہے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق لاک گیٹ کے 31 نمبر گیٹ میں دراڑ پڑنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ گیٹ میں دراڑ پڑنے کے سبب آس پاس کے علاقوں میں ندی کا پانی تیزی سے داخل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجینئروں کی ٹیم حالات کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔ لیکن اب بھی حالات بے قابو ہے۔

درگاپور لاک گیٹ میں دراڑ، سیلاب کا خطرہ

ذرائع کے مطابق جب تک لاک گیٹ کی مرمت نہیں ہو جاتی ہے اس وقت علاقے میں سیلاب کا خطرہ منڈلاتا رہے گا۔

درگاپور کا علاقہ نیچے ہونے کے سبب یہاں ندی کا پانی جلد بھر جاتا ہے۔

واضح رہے کہ درگاپور لاک گیٹ کی تعمیر 1955میں دمودار ندی پر کی گئی تھی۔ اس لاک گیٹ میں کل 34 دروازے ہیں۔ اس کے پانی کو پینے اور صنعتی کاموں کے استعمال کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details