اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دُرگا پوجا تمام لوگوں کے لیے ہے' - 'درگاپوجا

آسنسول سے بی جے پی کے رکن پارلیمان اور مشہور گلو کار اور مرکزی وزیر بابل سپریو نے کہا کہ 'دُرگاپوجا ترنمول کانگریس کے لیے نہیں بلکہ بنگال میں رہنے والے تمام لوگوں کے لیے ہے۔'

'درگاپوجا تمام لوگوں کے لیے ہے'

By

Published : Aug 12, 2019, 9:28 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 7:26 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع بردوان کے آسنسول میں ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر بابل سپریو نے کہا کہ 'دُرگا پوجا کمیٹیز کے خلاف ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس جاری ہونے کے بعد ریاستی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے سیاست شروع کردی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہر چیز میں سیاست اچھی بات نہیں ہے۔ کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جس پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چا ہیے لیکن مغر بی بنگال کی حکمراں جماعت کو یہ بات سمجھ میں نہیں آتی ہے۔'

بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ 'مرکز نے درگا پوجا کمیٹیز کے خلاف ٹیکس ادا کرنے کا جو نوٹس جا ری کیا ہے اس سے عام لوگوں کو ہی فائدہ ہوگا۔'

انہوں نے کہاکہ ٹیکس ادا کرنے کانوٹس ناجائز نہیں ہے۔ اسے سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ بنگال میں برسوں سے درگاپوجا کے دوران چندہ وصولی کے دوران چھوٹے بڑے واقعات رونما ہوتے تھے ۔ لیکن نوٹس کے بعد یہ سب بند ہوجائے گا۔

بابل سپریو کاکہنا ہے کہ چندہ وصولی کرکے کئی لوگ کروڑ پتی بن گیے ہیں۔ ان لوگوں نے ان ہی رقم سے چٹ فنڈ کمپنی کھل کر لوگوں کوٹھگ رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف کارروا ئی نہیں ہو گی تو سماج میں برائی اور پھیل جائے گی۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 7:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details