کولکاتا: کوکراجھار میں ہندوستانی فوج کی فٹبال ٹیم اور راجستھان یونائیٹڈ ایف سی کے درمیان گروپ ایف کا میچ ختم ہونے کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی آٹھ ٹیموں کے نام واضح ہو گئے۔ اس کے بعد منتظمین نے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی تمام ٹیموں کی موجودگی میں ویڈیو کال پر ڈرا منعقد کی۔
نارٹھ ایسٹیونائیٹڈ انڈین آرمی فٹ بال ٹیم کے مقابلے کے بعد یہاں وویکانند یووا بھارتی کریڈانگن میں جمعہ کو ایسٹ بنگال ایف سی اور گوکلم کیرالہ ایف سی دوسرے کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ایف سی گوا کا مقابلہ ہفتہ کو چنئیین ایف سی سے ہوگا جبکہ موہن باغان سپر جائنٹ اتوار کو ممبئی سٹی ایف سی سے مقابلہ کریں گے۔