اردو

urdu

ETV Bharat / state

Durand Cup 2023 موہن بگان ڈرونڈ کپ 2023 کا چمپئن بنا - Durand Cup 2023 FINAL

موہن باگان سپر جائنٹس نے دمتری پیٹراٹوس کے فیصلہ کن گول کی بدولت ایک دلچسپ فائنل میں ایسٹ بنگال ایف سی کو 1-0 سے شکست دے کر 17ویں بار ڈیورنڈ کپ 2023 کا خطاب جیت لیا۔ Mohan Bagan Durand Cup Champion

موہن بگان ڈرونڈ کپ 2023 چمپئن
موہن بگان ڈرونڈ کپ 2023 چمپئن

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 12:26 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے کولکاتا میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈربی میں پیٹراٹس نے 71ویں منٹ میں فتح کا گول کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی موہن باگان 17 بار ڈیورنڈ کپ کا خطاب جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ ایسٹ بنگال 16 ٹرافیوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کی دوسری کامیاب ٹیم ہے۔ موہن بگان نے آخری مرتبہ 2000 میں خطاب جیتا تھا۔ ٹیم 2004، 2009 اور 2019 میں بھی فائنل میں پہنچی تھی لیکن ٹرافی نہ اٹھا سکی۔ دو دہائیوں کے بعد ڈیورنڈ کپ چیمپئن بننے کا خواب دیکھنے والے موہن باگان کا پہلے ہاف میں گیند پر زیادہ قبضہ تھا لیکن کلب اپنا کھاتہ نہیں کھول سکا۔

ایسٹ بنگال نے آہستہ آہستہ رفتار پکڑی اور پہلے ہاف کے اختتام پر گول کرنے کے قریب پہنچ گئی۔ محمد رفیق اور بورجا ہیریرا نے ایسٹ بنگال کے لیے ایک موقع بنایا لیکن نند کمار شیکھر ہدف کو درست طریقے سے نشانہ نہیں بنا سکے۔ پہلے ہاف کے اضافی وقت میں موہن باگان کو بھی موقع ملا لیکن دمتری پیٹریٹوس کی کوشش ایسٹ بنگال کے گول پوسٹ کے اوپر سے گزر گئی۔ موہن بگن نے پہلے ہاف کا اختتام 0-0 سے کیا، لیکن وقفے سے کچھ دیر قبل اسے تین یلو کارڈز کا سامنا کرنا پڑا۔ موہن باگان کی مشکلات اس وقت بڑھ گئیں جب 62ویں منٹ میں انیرودھ تھاپا کو ریڈ کارڈ دیکھنے کے بعد میدان چھوڑنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:National Sports Day At AMU علی گڑھ، نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقعے پر ویمنس کالج میں کھیلوں کے مقابلے

موہن باگان کے لیے محض 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا مشکل ہو سکتا تھا لیکن تھاپا کی غیر موجودگی میں ٹیم زیادہ خطرناک دکھائی دے رہی تھی۔ نو منٹ کے اندر پیٹراٹوس نے باکس کے باہر سے ایک زوردار کک لگا کر گیند کو جال میں بھیج دیا۔ پورے میچ میں یہ موہن باگان کا واحد درست شاٹ تھا، لیکن یہ انہیں فتح دلانے کے لیے کافی تھا۔ ایسٹ بنگال کے پاس گول پر چھ شاٹس تھے لیکن گول پوسٹ کے قریب ان کی فنشنگ کی کمی ان کے لئے مہنگی ثابت ہوئی۔ دوسرے ہاف میں 10 منٹ کا اضافی وقت ملنے کے باوجود ایسٹ بنگال کا کھاتہ نہ کھل سکا اور پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم فائنل میں ہار گئی۔ڈیورنڈ کپ 2023 کا آغاز 3 اگست سے ہوا تھا۔ ٹورنامنٹ کے 132 ویں ایڈیشن میں 24 ٹیموں نے حصہ لیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں چار زیادہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details