کولکاتا: ڈورنڈ کپ کے 131ویں ایڈیشن 16 اگست 2022 سے 18 ستمبر تک کھیلا جائے گا. ٹورنامنٹ کے میچز مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم، Salt Lake Stadium کیشور بھارتی اسٹیڈیم اور شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے. اس کے علاوہ آسام کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم اور منی پور کے کھامنام میں بھی کھیلے جائیں گے۔ Durand Cup 2022 Matches will be Played in three States including West Bengal
ڈورنڈ کپ 2022 کے میچز مغربی بنگال سمیت تین ریاستوں میں کھیلے جائیں گے یہ بھی پڑھیں:
اس ٹورنامنٹ میں کل بیس ٹیمیں شرکت کریں گی. تمام ٹیموں کو چار الگ الگ گروپوں میں منقسم کیا گیا ہے۔
گروپ اے (A) محمڈن اسپورٹنگ، انڈین ایئر فورس،ایف سی گوا، بنگلورو ایف سی اور جمشیدپور ایف سی
گروپ بی (B) ایسٹ بنگال، اے ٹی کے موہن بگان، ممبئی سٹی ایف سی، راجستھان یونائٹیڈ، انڈین نیوی.
گروپ سی (C) گوکھلم کیرالہ، حیدرآباد ایف سی. کیرالہ بلاسٹر ایف سی، چنئین ایف سی
گروپ ڈی (D) انڈین آرمی، آرمی ریڈ، آرمی گرین اور آرمی بلو
دوسری طرف آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے مطابق ڈورنڈ کپ 2021 میں (محمڈن اسپورٹنگ کے علاوہ آئی لیگ کی دوسری ٹیمیں گوکھلم کیرالہ ایف سی، سدیوایف سی اور بنگلورو یونائٹیڈ ایف سی کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی. اس کے علاوہ آئی ایس ایل کی فرنچائزی ٹیموں اے ٹی کے موہن بگان، ایسٹ بنگال، بنگلورو ایف سی، کیرالہ بلاسٹرس، حیدرآباد ایف سی کے علاوہ انڈین آرمی ریڈ اینڈ گولڈ، بھارتی بحریہ اور سی آر پی ایف کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ Durand Cup 2022
ڈورنڈ کپ کی تاریخ پر ایک نظر:
بھارت میں برطانوی حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ 1888 میں اس وقت کے وائسری ماسٹر ڈورنڈ نے ہماچل پردیش میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا. محمڈن اسپورٹنگ کی 1940 میں پہلی مرتبہ برطانوی ٹیموں کو شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔ ملک کی آزادی سے پہلے 1888 سے لے کر 2019 تک اس مقابلے کا انعقاد کا سلسلہ بدستور جاری رہا لیکن 2020 میں کورونا وائرس کے سبب تاریخی فٹبال ٹورنامنٹ کو منسوخ کیا گیا تھا. ڈورنڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کے ذریعہ کولکاتا کے میدانوں میں ایک بار پھر کھیل کی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوشش تیز ہو گئی ہے. اس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے