بانکوڑہ:مغربی بنگال کے بانکوڑہ ضلع کے دہی پاڑہ گاؤں میں ڈی وی سی سے اچانک پانی چھوڑے جانے کے سبب 60سے 70 بیگھہ کھیتوں میں لاکھوں روپے کی فصل برباد ہو گئیں ہیں۔ڈی وی سی کی لاپرواہی کی وجہ سے کسانوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔Due to release of water from DVC, crops worth lakhs of rupees were wasted
ذرائع کے بانکوڑہ ضلع کے سونا مکھی بلاک کے دہی پاڑہ گاؤں کے کسانوں نے60 سے 70 بیگھہ کھیتوں میں سنہری فصل (یعنی دھان)کی کاشتکاری کی۔ فصل بالکل تیار ہو چکی تھی۔کسانوں نے فصل کاٹنے کی تیاریوں میں مصروف تھے۔
لیکن آج صبح ڈی وی سی (domdar valley corporation) کی جانب سے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بیراج سے پانی چھوڑ دیا۔ڈی وی سی کی اس حرکت سے 60سے70بیگھہ کھیتوں کی فصلیں پوری طرح سے تباہ و برباد ہو گئیں۔ اس سے کسانوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔