اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا اور دیگر اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان - کولکاتا شہر

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے کولکاتا کے علاوہ اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹے تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

کولکاتا اور دیگر اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان
کولکاتا اور دیگر اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان

By

Published : Oct 22, 2020, 3:48 PM IST

کولکاتا شہر و اضلاع میں آج صبح سے ہی بارش جاری ہے۔

آج صبح سے ہی مغربی کے مختلف اضلاع کے علاوہ کولکاتا شہر میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔

صبح سے بارش بھی جاری ہے۔

خلیج بنگال میں پیدا ہونے والی ہوا کے دباؤ کی وجہ سے آئندہ 48 گھنٹوں تک جنوبی بنگال کے مختلف اضلاع کے علاوہ کولکاتا شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کے امکان ہیں۔

محکمہ موسمیات علی پور کے مطابق آئندہ 24 اکتوبر تک لگاتار بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ اس درمیان 60 کیلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

خلیج بنگال میں بننے والے ہوا دباؤ کا رخ پہلے اڑیسہ اور آندھرا پردیش تھا۔تاہم اب اس کا رخ اڑیسہ اور بنگال کی طرف مڑ گیا ہے اور بنگلہ دیش کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اس کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

سمندر میں بھی اونچی لہروں کے آنے کے امکانات کے پیش نظر آئندہ 24 اکتوبر تک ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

آج صبح سے ہو رہی بارش کی وجہ سے کولکاتا شہر کے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے معمول دو ڈگری کم درجہ حرارت ہے۔

مزید پڑھیں:ممتا نے جی جے ایم کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

آئندہ دو دنوں تک جنوبی بنگال کے اضلاع میں شدید سے شدید تر بارش ہو سکتی ہے۔بارش کے ساتھ آندھی بھی چلیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details