مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا کے توپسیا اسپورٹس فیڈریشن گراؤنڈ میں طبی کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا۔ ریاستی کابینی وزیر جاوید احمد خان نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ تین جولائی کو ایک طبی جانچ کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ڈاکٹر کفیل خان نہ صرف مہمانِ خصوصی ہوں گے بلکہ ان کی قیادت میں طبی جانچ کیمپ کا اہتمام ہونا ہے۔
ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کی قیادت میں تقریباً ایک سو لوگوں کی طبی جانچ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے دس سے بارہ ڈاکٹرز موجود ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان ماہر ڈاکٹرز کی موجودگی میں طبی جانچ کیمپ ضروری ہے۔ اس سے کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔