میڈیکل سروس سینٹر کی جانب سے بنگال میں یاس اور کووڈ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے ڈاکٹرس آن روڈ مہم چلائی جا رہی ہے۔ میڈیکل سروس سینٹر میں کل 38 ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ہے۔
ڈاکٹرس آن روڈ مہم کے تحت ڈاکٹروں کی ٹیم گاؤں دیہات میں جاکر میڈیکل چیک اپ اور دوسری طبی سہولت مہیا کرا رہے ہیں۔ دوسری کووڈ سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھی یہ ٹیم عام لوگوں کو خصوصی طور پر گاؤں دیہات کے لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔
ڈاکٹر کفیل خان میڈیکل سروس سینٹر کے قومی جنرل سکریٹری ہیں۔ میڈیکل سروس سینٹر بنگال کے دیہاتوں میں یاس طوفان متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگا رہی ہے۔ یہ پروگرام ایک ماہ تک جاری رہے گا۔
ڈاکٹر کفیل خان بھی بنگال کے دیہاتوں میں میڈیکل کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں میڈیکل سروس سینٹر کی جانب سے کولکاتا پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کفیل خان کہا کہ ہمارے ملک کی صحت کا ڈھانچہ پوری طرح سے خستہ حال ہے۔ حکومت کووڈ سے پیدا شدہ صورت حال سے نمٹنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔