اردو

urdu

ETV Bharat / state

Voters ID Cards Found in Garbage کچرے کے ڈھیر سے درجنوں ووٹرز آئی ڈی کارڈ اور گاڑیوں کے کاغذات برآمد - مشرقی بردوان ضلع کے آسنسول کے نگاہ ایروڈوم

آسنسول کے نگاہ ایروڈوم علاقے میں کچرے کے ڈھیر سے پولیس نے درجنوں ووٹرز آئی ڈی کارڈ اور گاڑیوں کے کاغذات برآمد کئے ہیں۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Voters ID Cards Found In Garbage

کچرے کے ڈھیر سے درجنوں ووٹرز کارڈ اور گاڑیوں کے کاغذات برآمد
کچرے کے ڈھیر سے درجنوں ووٹرز کارڈ اور گاڑیوں کے کاغذات برآمد

By

Published : Dec 6, 2022, 5:03 PM IST

آسنسول: مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے آسنسول کے نگاہ ایروڈوم علاقے کے ایک کچرے کے ڈھیر سے پولیس نےدرجنوں ووٹرز آئی ڈی کارڈ اور گاڑیوں کے کاغذات برآمد کئے۔ Dozens Of Voters ID Cards And Vehicle Documents Found In Garbage In Asansol

ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ہی کار کے کاغذات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ یہ ووٹر آئی ڈی کارڈ اور گاڑی کے کاغذات پنچایت انتخابات سے قبل جموریہ میں نگاہ ایروڈوم کے قریب کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئے۔ منگل کو اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر پھیلی، جموریہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے کچرے میں پھینکے گئے تمام ووٹرز آئی ڈی کارڈ اور گاڑی کے کاغذات کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:MP Shatrughan Sinha جانئے،شتروگھن سنہا نے وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کیوں کی

ایک مقامی شخص ستیہ نارائن مشرا کے مطابق ایسا دوسری بار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخابات سے پہلے اس بات کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے کہ اتنے ووٹر آئی ڈی کارڈ کہاں سے آرہے ہیں۔ اس واقعہ کو لے کر سیاسی تنازع شروع ہو چکا ہے۔ اس بات پر ہنگامہ شروع ہو گیا ہے کہ اتنے ووٹر آئی ڈی کارڈ جنگل کے کنارے کچرے میں کیسے آئے۔ اپوزیشن نے انتظامیہ کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔Dozens Of Voters ID Cards And Vehicle Documents Found In Garbage In Asansol

ABOUT THE AUTHOR

...view details