کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کے بنگال کے دو روزہ دورے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ سکھائیں اور نہ گائیڈ کریں۔ دوسری ریاستوں کے حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال کے دو روزہ دورے کے پہلے دن شمالی 24 پرگنہ میں واقع سرحدی گاؤں ہنگل گنج پہنچے اور بارڈر سکیورٹی فورسز کی تقریب میں شرکت کی۔ اسی درمیان وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر داخلہ امت شاہ کے دورۂ بنگال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ سکھائیں اور نہ گائیڈ کریں اور دوسری ریاستوں کے حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ Mamata Banerji on Amit Shah
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر سرحد پر سرگرمیاں بڑھی ہیں تو اس پر قابو پانے کی ذمہ داری وزرات داخلہ کی ہے۔ بی ایس ایف وزرات داخلہ کی ہدایت پر کام کرتی ہے، نہ کہ کسی ریاستی حکومت کے کہنے پر۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کو جو کچھ کرنا چاہیے وہ کر رہی ہے، باقی کام وزرات داخلہ کا ہے اور اسے ہر حال میں پورا کرنا پڑے گا۔