بی جے پی رہنما راہل سنہا نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے جموں و کشمیر کے کولگام علاقے میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ مرشد آباد قصبے سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کی ہلاکت کا مرکزی حکومت پر الزام عائد کرنے پر پوچھا ہے کہ کیا وہ پاکستان اور عسکریت پسندوں کی حمایت کرتی ہیں؟
سنہا نے کہا کہ 'ممتا کی ہمیشہ سے لاشوں پر سیاست کرنے کی عادت رہی ہے۔ وہ عسکریت پسندوں کی کاروائی کی مذمت کے بغیر مرکزی حکومت کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ کس کی حمایت کرتی ہیں۔ کیا وہ پاکستان اور عسکریت پسندوں کی حمایت کرتی ہیں؟
مزدوروں کی ہلاکت پر ممتا کا اظہار تشویش
ممتا بنرجی نے اس حادثے کے بعد ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ 'کشمیر میں ایک واقعہ میں پانچ بے گناہ مزدوروں کو بے دردی سے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ہمیں پوری طرح سے صدمہ پہنچا ہے۔ اس وقت کشمیر میں کوئی سیاسی سرگرمیاں موجود نہیں ہیں اور وہاں کا پورا قانون اور حکم حکومت ہند کے پاس ہے۔