اردو

urdu

By

Published : Jan 4, 2023, 2:27 PM IST

ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے دیہی علاقوں کیلئے مختص فنڈ 53.50 فیصد ہی خرچ ہو سکا

مغربی بنگال کے اضلاع نے ابھی تک 52ویں مالیاتی کمیشن کے دیہی علاقوں کے لیے مختص فنڈ میں 53.50 فیصد خرچ کیے ہیں۔ 50.46 فیصد خرچ کرنا باقی ہے۔ Districts Of West Bengal

دیہی علاقوں کے لئے مختص فنڈ میں 53.50فیصد ہی خرچ ہوسکے ہیں
دیہی علاقوں کے لئے مختص فنڈ میں 53.50فیصد ہی خرچ ہوسکے ہیں

کولکاتا: مغربی بنگال سیکریٹریٹ کے مطابق 24,46 کروڑ 46 لاکھ روپے کی رقم میں سے 1527 کروڑ روپے خرچ کیا جانا باقی ہے۔ یہ رقم پینے کے پانی اور بیت الخلاء کی تعمیر پر خرچ کی جانی ہے۔ اس کے علاوہ، 919 کروڑ 26 لاکھ روپے دیگر ترقیاتی شعبوں کے لئے غیر منقطع فنڈز میں خرچ کئے گئے ہیں۔ حال ہی میں 5ویں مالیاتی کمیشن کی دوسری قسط کے لئے 1652 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 76 پنچایت سمیتی علاقوں میں مختص فنڈ میں سے ک 50 فیصد سے بھی کم خرچ ہوئے ہیں ۔ 525گرام پنچایت علاقے میں نصف سے زائد فنڈ خرچ نہیں ہوئے ہیں۔ Districts Of West Bengal Expand 52 Percent Of Development Funds Which Was Allotted By 52th Planning Commission

چوں کہ پنچایت انتخابات جلد ہونے والے اس لئے ریاستی سیکریٹری نے پہلے ہی مختلف محکموں کو دیہی ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے نافذ کرنے کا حکم دیا تھا ۔ اس مرتبہ محکمہ پنچایت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے 5ویں مالیاتی کمیشن کی رقم گرام پنچایتوں کے ذریعے تیزی سے خرچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔چوں کہ دوسری قسط آنے سے قبل پہلی قسط کو خرچ کرنا ہے۔

ریاستی پنچایت سکریٹری پی اولگاناتھن نے ضلع مجسٹریٹس کو ایک خط لکھ کر ہدایت دی ہے کہ مختص رقم ملنے کے بعد جلد سے جلد فنڈ کی تکمیل پر کام شروع کردیں۔محکمہ پنچایت نے اضلاع سے کہا ہے کہ وہ ٹائم لائن پر پروجیکٹوں کی نشاندہی کریں۔ گرام پنچایت، پنچایت سمیتی، ضلع پریشد کی جنرل میٹنگ بلائیں اور اسے منظوری دیں۔ اگر پچھلے پروجیکٹ کے لئے اضافی اخراجات ہیں تو اس کے لئے بھی حتمی منظوری جنرل میٹنگ میں حاصل کریں، اس منظوری کے بعد اسے ای گرام سوراج پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔ نئے منصوبوں کی منظوری کے بعد حتمی منصوبہ اور لاگت کا خاکہ متعلقہ محکمے کو قانونی منظوری کے لیے جانچ کے لیے پیش کریں۔

یہ 9 جنوری تک ہو جانا چاہیے۔ ٹینڈر طلب کرنے کے لیے تمام ضروری کام 14 جنوری تک مکمل کر لیے جائیں۔ تاکہ دوسری قسط مختص ہوتے ہی کام شروع کیا جا سکے۔ مالی بحران کے درمیان ریاست نے دیہی منصوبوں کو مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے باوجود 52ویں مالیاتی کمیشن کے 20648 کروڑ روپئے اضلاع میں خرچ نہیں ہوسکے ہیں

چیف سکریٹری نے 2 جنوری یعنی پیر کو ایک میٹنگ بلائی تھی کہ پنچایت اس رقم کو کیوں خرچ نہیں کر پا رہی ہے، اس میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹوں کو بھی پنچایت افسران کے ساتھ موجود رہنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ دیہی ترقی کے لیے مالیاتی کمیشن کی تمام مختص رقم مرکزی گرانٹس کے طور پر ملتی ہے۔اگر یہ رقم خرچ نہیں ہوتے ہیں اس کو واپس کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bakery Business ممبئی میں بیکری کا کاروبار عروج پر

ریاستی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت اضلاع میں 1645 کروڑ روپے مشروط فنڈ یا ٹائیڈ فنڈ خرچ کیے بغیر پڑے ہیں۔ رواں مالی سال میں اس فنڈ سے اضلاع کے لیے 4 ہزار 182 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ یہ رقم دیہی پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی پر خرچ کی جانی ہے۔ اضلاع صرف دیہی پینے کے پانی کے منصوبوں پر پنچایت کی بنیاد پر منظوری کے باوجود 1078 کروڑ 13 لاکھ روپے خرچ نہیں کیا جاسکا ہے۔ 567 کروڑ 35 لاکھ اضلاع میں صفائی کے شعبے میں بھی خرچ نہیں ہوا ہے ۔پانچ اضلاع نے مختص رقم کا 50 فیصد سے بھی کم خرچ کیا ہے۔ یہ اضلاع مرشد آباد، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مغربی بردوان اور ندیا ضلع شامل ہے ۔Districts Of West Bengal Expand 52 Percent Of Development Funds Which Was Allotted By 52th Planning Commission

ABOUT THE AUTHOR

...view details