اردو

urdu

ETV Bharat / state

عیدالاضحیٰ کو لے کر ضلع انتظامیہ اور پولیس کی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ - اردو نیوز کولکاتا

جنوبی 24 پرگنہ میں ضلع انتظامیہ اور پولیس نے عیدالاضحیٰ کے تعلق سے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ تہوار منانے کی اپیل کی۔

district administrative meeting with religious leaders in south 24 pargana in view of eid ul adha
عیدالاضحیٰ کو لے کر ضلع انتظامیہ اور پولیس کی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ

By

Published : Jul 18, 2021, 3:42 PM IST

مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن کے درمیان عیدالاضحیٰ کی تیاریاں جاری ہیں۔ بیشتر اضلاع میں کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے لوگ اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اسی درمیان مسلم اکثریتی ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں ضلع انتظامیہ اور ہولیس نے عیدالاضحیٰ کو لے کر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔ احتیاطی تدابیر کے ساتھ تہوار منانے کی اپیل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع انتظامیہ، اعلیٰ پولیس اور سونار پور، بروئی پور، کیننگ، بھانگوڑ سمیت متعدد اقلیتی اکثریتی علاقوں میں مساجد کمیٹیوں کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ کے دوران لوگوں کو تہوار کے موقع پر کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کے عمل کو بھی یقینی بنانے کی بات کہی گئی ہے۔

پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کو لے کر ہوئی میٹنگ کے دوران کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں کورونا گائیڈ لائن موضوع سرفہرست رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس انتظامیہ کو یقین گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ تہوار کے دوران کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے کرنے کی عمدہ مثال دیکھنے کو ملے گی۔

جنوبی 24 پرگنہ کی مختلف مساجد کمیٹیوں کے عہدیداروں نے بھی تہوار کے دوران کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگر ان سب باتوں کا خیال رکھیں گے تو سماج کو فائدہ ہوگا، کیونکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچوں کو زیادہ خطرہ ہے۔ اس لئے کورونا گائیڈ پر سختی سے عمل کرنا ہی پڑے گا۔

مزید پڑھیں:

کولکتہ:کورونا گائیڈ لائن کے تحت عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی تیاریاں جاری

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ 15 مئی سے لاک ڈاؤن جاری ہے حالانکہ حکومت کی جانب سے نرمی برتنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن کئی شعبوں میں سخت بندشیں اب بھی جاری ہے۔ گزشتہ 63 دنوں سے جاری لاک ڈاؤن کا مثبت پہلو نظر آنے لگے ہیں۔ یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں نمایاں کمی آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے لوگوں کو راحت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details