اردو

urdu

ETV Bharat / state

طوفان سے متاثر سندربن کے باشندوں کے درمیان راشن کٹس کی تقسیم - خبر بنگال کی

مغربی بنگال کے کابینہ وزیر جاوید احمد خان کی نگرانی میں یاس طوفان سے متاثر جنوبی 24 پرگنہ کے چار بلاک کے پنچایتوں کو راحت پیکیج دیا جو ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کریں گے۔

wb_kol_
طوفان سے متاثر سندربن کے باشندوں کے درمیان راشن کیٹس کی تقسیم

By

Published : Jun 29, 2021, 10:09 AM IST

مغربی بنگال کے ریاستی کابینہ وزیر جاوید احمد خان کی نگرانی میں جنوبی 24 پرگنہ کے یاس نامی طوفان سے متاثر سندربن کے چار بلاکوں کے پنچایت پردھان کے ہاتھوں میں راحت پیکیج سونپے گئے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو



مغربی بنگال کے کابینہ وزیر جاوید احمد کی قیادت والی خلافت کمیٹی کی جانب سے یاس نامی طوفان سے متاثر ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن کے، دکھن رائے پور، رام گنگاپور اور سری دھر پور (بلاک) میں ایک ہزار سے زائد لوگوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کیے گئے۔


خلافت کمیٹی کے جنرل سکریٹری ناصر احمد کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت طوفان سے متاثر جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن کے بلاکز کے پنچایت پردھان کے ہاتھوں میں راشن کٹس سونپ دیے گئے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ وزیر جاوید احمد خان جب سے کمیٹی کے صدر بنے ہیں اس وقت سے کمیٹی متحرک ہو کر کام کررہی ہے۔ ان کی نگرانی میں طوفان سے متاثر ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں چاول، آٹا، آلو، پیاز، تیل، موڑی اور بسکٹ وغیرہ دیا گیا. خواتین کے لئے ساڑیاں اور بچوں کے درمیان کپڑے تقسیم کیے گئے ہیں۔


دوسری طرف کمیٹی کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری متین احمد نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ طوفان سے متاثر ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے لوگوں کی دکھ تکلیف جلد سے جلد دور ہو جائے۔ ضلع کے مختلف جگہوں پر رہنے والے لوگوں کے مسائل کو مکمل طور پر حل نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن تھوڑی بہت مدد کی جا سکتی ہے۔


مزید پڑھیں: تاریخی خلافت کمیٹی فلاح و بہبود کے کاموں میں متحرک: وزیر جاوید احمد خان


واضح رہے کہ مغربی بنگال کے کابینہ وزیر جاوید احمد خان تاریخی خلافت کمیٹی کے صدر بننے کے بعد گزشتہ روز پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں یاس نامی طوفان سے متاثر لوگوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details