شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کی گیارولیا میونسپلٹی Garulia Municipality of North 24 Parganas کے وارڈ نمبر نو سے پاسدارن ملت کے سربراہ آزاد امیدوار مقصود حسن کی جانب غریب اور ضرورتمندوں کے درمیان عید کٹس تقسیم کیا گیا. گارولیا مین روڈ کے قریب واقع پارٹی دفتر میں وارڈ نمبر نو سے آزاد کونسلر اور سماجی کارکن مقصود حسن نے نا صرف اپنے وارڈ نمبر نو بلکہ گارولیا میونسپلٹی کے مختلف میں رہنے والے تقریب دو لغریب اور ضرورتمندوں کے درمیان عید کیٹس تقسیم کیا۔ Distribution of Eid Kits to the Needy in Garulia Town
کونسلر و سماجی کارکن مقصود حسن نے کہا کہ غریب اور ضرورتمندوں کی مدد کرکے ہی یہاں تک پہنچا ہوں. تقریباً بیس برسوں سے یوں ہی ضرورتمندوں کی مدد کرتا چلا آ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا آزار فاونڈیشن گارولیا کی جانب سے تقریباً دو سو لوگوں کے درمیان رمضان کٹس اور عید کٹس تقسیم کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ چاند رات جاری رہے گا. ان کا کہنا ہے کہ غریب اور ضرورتمندوں کی مدد کرکے جو سکون ملتا ہے اسے زبان سے بیان نہیں کیا جا سکتا ہے. حقیقی سکون اور خوشی کو حاصل کرنا ہے غریب لوگوں کی ضرورت پر مدد کیجئے. زندگی کی تمام مشکلات خود بخود دور ہو جائے گی۔