مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں واقع گارولیا میونسپلٹی احاطے میں بورڈ آف ایڈمنسٹریٹو رابن داس کی قیادت میں سینکڑوں خواتین کے درمیان کچن کٹس تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر گارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی واحد مسلم رکن صفیہ خاتون (کوڈینیٹر ) نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس سلسلے میں کئی اہم باتیں کہیں۔ ترنمول کانگریس کی رہنما صفیہ خاتون نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے امفان طوفان کے آنے کے بعد کچن کٹس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اسی منصوبے کے تحت غریب اور ضرورتمندوں کے درمیان کچن کٹس تقسیم کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گارولیا میونسپلٹی کے تمام وارڈوں میں رہنے والی ایک ایک غریب خاتون کو کچن کیٹس دی گئی، تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔
کوڈینیٹر صفیہ خاتون کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر تمام تر منصوبوں پر عمل درآمد کرکے عام لوگوں تک فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دسمبر میں میونسپلٹی اور کارپوریشن کے انتخابات ہونے کے امکانات ہیں۔ اسی کے مدنظر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور گذشتہ برس کی طرح امسال بھی نتائج ہمارے حق میں آئیں گے۔'
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہاکہ وہ گزشتہ 21 برسوں سے کاؤنسلر ہیں اور عوام کی خدمت انجام دیتی آرہی ہیں۔ ترنمول کانگریس کی جانب سے جو ذمہ داریاں دی جاتی ہے اسے ہر حال نبھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات، ضمنی انتخابات کے میونسپلٹی انتخابات میں بھی بی جے پی کا صفایا ہوگا۔ بی جے پی کو ایک سیٹ نہیں ملے گی۔