ایک طرف اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری مکل رائے کو چیر مین بنائے جانے کی صورت میں عدالت جانے کی بات کر رہے ہیں، دوسری طرف بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ پی اے سی کے چیرمین کا عہدہ عام طور پر اپوزیشن کو دینے کی روایت ہے۔ امید ہے کہ حکمراں ترنمول کانگریس اس روایت کو پورا کرے گی۔ تاہم اس روایت کی پاسداری نہیں کی جاتی ہے تو قانونی طور پر کچھ بھی کرنے کی ضرور ت نہیں ہے۔
دوسری جانب شوبھندو داھیکاری اس معاملے میں جارحانہ رخ اپنا ئے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چوں کہ مکل رائے نے پارٹی تبدیل کرلی ہے، اس لیے ان کی رکنیت ختم ہوچکی ہے اور وہ اب کیسے پی اے سی کے چیرمین بن سکتے ہیں۔