ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغر بی بنگال میں بھی ہجمومی تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ مالدہ، آسنسول،دیناج پور کے بعد اب جلپائی گوڑی میں ہجومی تشدد کا واقعہ رونما ہو ا۔
ذہنی معذور خاتون بھی ہجمومی تشدد کی شکار بھارت ۔ بھوٹان سرحد کے قریب واقع جلپائی گوڑی کے ناگر کاٹا تھانہ علاقے میں مقامی باشندوں نے بچہ چوری کے الزام میں ذہنی طور پر معذور ایک خاتون کو پیٹ پیٹ کر ادھ مرا کردیا۔
ہجومی تشدد کی اطلاع پا کر مقامی تھانے کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر خاتون ہجوم کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں کو بھی بخشا نہیں گیا۔ باشندوں کے حملے میں دونوں پولیس اہلکار زخمی ہو گیے۔
پولیس اہلکاروں نے کسی طرح ذہنی طور پر معذور خاتون کو باشندوں کے چنگل سے نکالا اور اسے تھانے لے کر آ گئی۔ خاتون میں ضلع صدر ہستپال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مال محکمہ کے اعلیٰ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ باشندوں نے جس خاتون کو ہجومی تشدد کا شکار بنایا وہ ذہنی طور پر معذور ہے۔
خاتون پر بچہ چوری کا الزام لگایا اور پھر بے رحمی سے اس کی پٹائی کردی گئی۔ خاتون کو بچانے کےلیے پہنچی پولیس ٹیم کے دو افسر پر حملہ کردیا گیا جس کے سبب وہ زخمی ہو گیے۔
پولیس نے مزید کہاکہ تفتیش جاری ہے۔ اس کیس میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے ۔اس کیس میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔
ہجومی تشدد میں ملوث افراد کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جا ئے گا۔
واجح رہے کہ گزشتہ روز ضلع مالدہ اور ضلع بردوان کے آسنسول میں ہجومی تشدد کے واقعے رونما ہو ئے تھے۔ مغر بی بنگال پولیس ہجومی تشدد کے خلاف سخت کارروا ئی کرنے کا پہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔ اس کے باوجود ریاست کے مختلف اضلاع میں ہجومی تشدد کے واقعے روہنما ہو رہے ہیں