اردو

urdu

ETV Bharat / state

افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت: ممتا بنرجی - No guideline has been issued by the government regarding Durga Puja

درگا پوجا سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ اب تک حکومت نے درگا پوجا کو لے کر کوئی گائیڈ لائن جاری نہیں کی ہے اس کے باوجود غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت: ممتا بنرجی
افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت: ممتا بنرجی

By

Published : Sep 8, 2020, 10:40 PM IST

کلکتہ:درگا پوجا سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اب تک حکومت نے درگا پوجا کو لے کر کوئی گائیڈ لائن جاری نہیں کی ہے اس کے باوجود غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سب جانتے ہیں یہ کون لوگ کررہے ہیں۔
پولس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ اچانک سوشل میڈیا پر درگا پوجا کو لے کر افواہیں پھیلاجارہی ہے کہ حکومت نے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بنگالیوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہیں بزدل ہونے کا طعنہ دیا جارہا ہے۔جب کہ اب تک حکومت نے درگا پوجا سے متعلق کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔اس کے باوجو د کچھ لوگ یہ جانتے ہوئے درگا پوجا بنگالیوں کا سب سے بڑا تہوار ہے اور بنگالی پورے جذبات کے ساتھ اس تہوار کو مناتے ہیں۔ افواہ پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے پولس انتظامیہ کو ہدایت دی کہ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ’سب جانتے ہیں کہ یہ کس نے کیا۔ میں نام نہیں لوں گی۔ جنھوں نے اپنی زندگی میں درگا پوجا نہیں کیا ہے وہ پوجا کے بارے میں جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ جعلی پیغامات پھیلانے والوں کے کان پکڑو۔ممتا بنرجی نے بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سیاسی جاعت بے شرمی کے ساتھ مذہبی جذبات بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہاکہ میں یہاں ہوں کوئی آکر یہ ثابت کردے کہ درگا پوجا کو لے کر میں نے کوئی میٹنگ اور کوئی ہدایت جاری کی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبر چل رہی ہے کہ جس میں لوگ بول رہیں ہے کہ حکومت نے پنجمی کے بعد سے دسویں تک رات کا کرفیو لگادیا ہے اس لئے اب ہم لوگ بوتوں کی زیارت نہیں کرپائیں گے۔اس کے علاوہ پوسٹ میں کہا ہے کہ حکومت نے ہدایت دی ہے کہ ایک وقت میں پانچ افراد سے زائد لوگوں کو پنڈال میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ہر پنڈال کے باہر تھرمل اسکرینننگ ہوگی۔اس پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے درگا پوجا کی توہین کی ہے۔
کلکتہ پولس نے بھی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پولس انتظامیہ نے اب تک کوئی پیغام جاری نہیں کیا ہے اس لئے اس طرح کے پوسٹ کو فارورڈ نہ کریں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details