اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال شدت پسندوں کا مرکز بن گیا ہے: دلیپ گھوش - گورکھا جن مکتی مورچہ

دلیپ گھوش کا یہ بیان کوئی حیرت زدہ کرنے والا نہیں ہے، وہ اکثر سرخیوں میں رہنے کے لیے اس طرح کے بیان دیتے رہتے ہیں، انہیں کئی بار متنازع بیان دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

بنگال شدت پسندوں کا مرکز بن گیا ہے: دلیپ گھوش
بنگال شدت پسندوں کا مرکز بن گیا ہے: دلیپ گھوش

By

Published : Nov 16, 2020, 2:22 PM IST

کشمیر کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ یہ ریاست شدت پسندوں اور غداروں کا مرکز بن چکی ہے۔ وہ دوسری جگہوں سے یہاں آکر پناہ لے رہے ہیں۔ بنگال کی صورتحال اب کشمیر سے بھی بدتر ہے۔

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے کئی مقامات پر شدت پسندوں کا نیٹ ورک بنایا گیا ہے، ریاست میں رہنے والے لوگ خوف کے سائے میں زندگی گذار رہے ہیں۔

بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ میرا نام بھی ملک دشمن لوگوں کی ہٹ لسٹ میں شامل تھا، مجھ پر علی پوردوار ضلع کے جیگاؤں میں حملہ ہوا، جہاں روہنگیا کے لوگوں کو رکھا گیا ہے، اگر آپ واقعے کی ویڈیو غور سے دیکھتے ہیں تو آپ ان کے لباس سے انہیں پہچان سکتے ہیں کہ وہ بنگال سے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'گجرات ماڈل پر ہی بنگال کی ترقی ہوگی'

یاد رہے کہ حال ہی میں علی پوراور ضلع کے جیگاؤں کے علاقے میں گھوش کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا تھا اور انھیں سیاہ جھنڈے دکھائے گئے تھے، اس مدت کے دوران گورکھا جن مکتی مورچہ (جی جے ایم) کے متعدد کارکن گھوش کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے دیکھے گئے، جو دلیپ گھوش کو اس جگہ سے واپس جانے کو کہہ رہے تھے۔'

دو دن قبل دلیپ گھوش نے ریاست کے مسلمانوں کی پسمنادگی پر افسوس کا اظہار کیا تھا، ساتھ ہی انہیں اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش بھی کی تھی، اور کہا تھا کہ مسلمان خود فیصلہ کر لیں انہیں کیس کے ساتھ جانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details