شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ایکو پارک کے سامنے نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں بی جے پی کے رکن پارلیمان اور پارٹی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ مدنی پور ضلع کے بھوپتی نگر بم دھماکے میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔یہ کوئی عام بات نہیں ہے۔ اس سے لا اینڈ آرڈر پر سوال اٹھ رہا ہے۔Dilip Ghosh And Suvendu Adhikari Allges TMC For Bhupatinagar Bomb Blast
بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہاکہ پنچایت انتخابات سے بنگاک کے تمام اضلاع میں بموں ، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ کی برآمدگی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔اسلحہ کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ کسی نا کسی ضلع میں بم دھماکہ ہوتا ہے جس میں عام لوگوں کا بھی نقصان ہوتا ہے۔اس کے لئے صرف اور صرف ایک ہی جماعت ترنمول کانگریس ذمہ دار ہے۔بھوپتی نگر تھانے کے تحت ارجن نگر گاوں میں ہوئے بم دھماکے میں جن لوگوں کی موت ہوئی ہے وہ ایک حکمراں جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔