مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں ڈینگو کا قہر جاری ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن اور اس کے اطراف کے کارپوریشن کی تمام ترکوششوں کے باوجود ڈینگوپر قابو نہیں پایا جا سکاہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ہاوڑا ضلع کے سنتراگاچھی کے ٹھاکر داس لین کی رہنے والی کیاگوسوامی کوچند روز نجی ہستپال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ڈاکٹروں نے خاتون کو ڈینگو میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی ۔
ذرائع کے مطابق ایک ہفتے بعد کیا گوسوامی کی موت ہوگئی۔خاتون کی موت کے بعد مقامی باشندوں نے احتجاج کیا۔ باشندوں کاکہنا کہ ہاوڑا میونسپل کارپوریشن ڈینگو پر قابو پانے میں پوتہ طرح سے ناکام رہی ہے۔