کولکتہ: مغربی بنگال کے مختلف اضلاع بالخصوص ہوڑہ، میٹیابرج، مالدہ اور مرشدآباد میں گستاخ رسول نپور شرما اور نوین جندال کے خلاف احتجاج کا سلسلہ زور پکڑنے لگا ہے۔ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست کی موجودہ صورتحال کے مدنظر چیف سیکریٹری کو ہنگامی طور پر رات دس بجے طلب کرکے لاء اینڈ آرڈر کو لے کر تبادلہ خیال کیا ۔WB Governor summons CS
گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی چیف سیکریٹری کو رات دس بجے گورنر ہاؤس طلب کرکے ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو ہدایت دی، گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر نے کہا کہ جس طرح سے مظاہرین نے قومی شاہراہ کو بند کر دیا وہ تشویش کا باعث ہے۔ اس سے عام لوگوں پریشانی ہوئی تھی اس سے لوگوں کو اس کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ Dhankhar on over law and order situation
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور کولکاتا پولیس نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے کیا کیا اقدامات کئے ہیں۔ کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس کی تعریف بھی کی۔ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر احتجاجی ریلیاں اور جلوس کے اہتمام کو لے کر ویڈیوز شئیر کئے گئے. کولکاتا پولیس نے سوشل میڈیا پر قابو پانے کے لئے آخر کیوں نہیں اقدامات کئے.ویڈیوز شئیر کرنے والوں کو قابو میں نہیں کیا گیا.
Dhankhar Summons Chief Secretary: گورنر جگدیپ دھنکر نے چیف سیکریٹری کو گورنر ہاؤس طلب کیا - مغربی بنگال کے مختلف اضلاع
مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال پر گورنر جگدیپ دھنکر نے چیف سیکریٹری کو ہنگامی طور پر رات دس بجے طلب کرکے لاء اینڈ آرڈر کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔ Dhankhar summons Chief Secretary
گورنر جگدیپ دھنکر نے چیف سیکریٹری کو گورنر ہاؤس طلب کیا