جسٹس ایل ناگیشور راؤ ،بی آر گوائی اور بی وی ناگ رتنا کی بینچ نے ڈی جی پی کی تقرری میں یو پی ایس سی کی شرکت سے چھوٹ کی اجازت سے متعلق عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا۔
ریاستی حکومت نے پولیس اصلاحات کے حوالے سے ’پرکاش سنگھ‘ معاملے میں عدالت اعظمیٰ کے 2018 کے حکم میں ترمیم کے سلسلے میں ایک مداخلت عرضی دائر کی۔
ریاستی حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرا نے دلیل پیش کی کہ پولیس افسران کی نگرانی کا ریاستی حکومت کو اختیار ہوتا ہے ، لیکن سپریم کورٹ کے منفی رخ کو دیکھ کر انہوں نے عرضی واپس لینے کی اجازت دینے کی درخواست بینچ سے کی ، جسے اس نے قبول کر لیا ۔