جنوبی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ساگر میں مکرسنکرانتی کے موقع پر گنگا اشنان کا سلسلہ جاری ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شدید سردی اور دھند کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں یاتری گنگا میں اشنان کرنے کے لیے جمع ہوئے۔
سیکڑوں سادھوؤں اور سنیاسیوں کے مقدس اشنان کے بعد عام عقیدت مندوں نے آدھی رات سے مرحلہ وار طریقے پر اشنان کیا۔ سورج دیوتا کو پانی چڑھانے کے بعد عقیدت مند سیدھے کپل منی آشرم مندر کی طرف روانہ ہوئے اور اگربتی، روایتی ناریل اور چینی سے بنے نکول دانوں سے پوجا کی۔
پنچانگ کے مطابق 'مہا اشنان' کا شبھ وقت پیر کی صبح تقریباً 12.13 بجے شروع ہوا جو اگلے 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔کولکاتا سے تقریباً 110 کلومیٹر جنوب میں ریاست کے سب سے دور جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں واقع گنگا ساگر جزیرے کے آس پاس اب تک کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ریاستی حکومت نے یاتریوں کی آسانی سے نقل و حرکت کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔