اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال: ڈپٹی الیکشن کمشنر کا اپریل میں انتخابات کرانے کا اشارہ - اردو نیوز

ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے مغربی بنگال میں اپریل کے آخر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا اشارہ دیا ہے۔ فروری میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ڈپٹی الیکشن کمشنرکا اپریل ماہ میں اسمبلی انتخابات کرانے کا اشارہ
ڈپٹی الیکشن کمشنرکا اپریل ماہ میں اسمبلی انتخابات کرانے کا اشارہ

By

Published : Jan 14, 2021, 3:33 PM IST

بنگال: ڈپٹی الیکشن کمشنر کا اپریل میں انتخابات کرانے کا اشارہ

مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں فریب آ رہی ہے توں توں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہو تی جا رہی ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، بائیں محاذ، کانکریس اور بی جے پی اسمبلی انتخابات میں اپنی اپنی سبقت ثابت کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔

ڈپٹی الیکشن کمشنرکا اپریل ماہ میں اسمبلی انتخابات کرانے کا اشارہ

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان راست مقابلہ متوقع ہے لیکن کانگریس اور بائیں محاذ کے اتحاد نے انتخابی جنگ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ان چاروں سیاسی جماعتوں کی نیندیں اڑانے کے لئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی نئی سیاسی جماعت انتخابی جنگ کے میدان میں اترنے کا اعلان کر چکی ہیں۔

بائیں محاذ اور کانگریس

اسی درمیان ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین ان دنوں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کولکاتا آئے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے ریاستی الیکشن کمیشن کے سربراہ عاریض آفتاب، کولکاتا پولیس کمشنر انوج شرما سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد ڈپٹی انتخابی کمشنر سدیپ جین نے اپریل کے آخر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا اشارہ دیا ہے۔

بی جے پی اور ٹی ایم سی

انہوں نے کہا کہ جنوری مہینے میں تیاریوں کے جائزے کا کام مکمل کر لیا جائے گا اور آئندہ میں فروری میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین کے مطابق اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے جائزے لینے کے بعد تاریخوں کے اعلان کرنے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری کے آخر میں الیکشن کمیشن کے سربراہ مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے۔ اسبملی انتخابات کے دوران کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی وہ اسمبلی انتخابات کی حتمی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھی: بی جے پی کا سارا بھرم ٹوٹ جائے گا:ایم پی جاوید خان

ABOUT THE AUTHOR

...view details