مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کو لے کر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ بھی تاریخوں کے اعلان کا آثار کم ہیں۔ آئندہ 25 یا 26 فروری کو ڈپٹی چیف الیکشن کمشنر سدیپ جین مغربی بنگال کے دورے پر آ رہے ہیں۔ کولکاتا دورے کے دوران سدیپ جین ضلع الیکشن افسران کے ساتھ کولکاتا میں میٹنگ کریں گے۔
جس میں وہ الیکشن کے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد ڈپٹی چیف الیکشن کمشنر سدیپ جین دہلی میں چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور بنگال میں الیکشن کی تیاریوں پر ضلع سطح کی رپورٹ دیں گے۔
یہی وجہ ہے کہ یہ امید کی جا رہی ہے کہ 27 فروری سے قبل بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔