کولکاتا:ہر سال تقریباً 400 ملین افراد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ بھارت میں بھی ہر سال تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ تاہم طویل عرصے سے پھیلنے والی اس بیماری کی کوئی دوا دنیا میں دریافت نہیں ہے۔ ڈاکٹر صرف علامات کا علاج کرتے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ امریکہ ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے اس مہلک مرض کے لیے گولیاں دریافت کرکے طبی دنیا میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرائل کے پہلے مرحلے میں 10 افراد کو گولیا دی گئی ہیں۔
ڈینگی وائرس کو ختم کرنے میں اہم ثابت ہوئیں۔ کمپنی کے مطابق جے این جے 1802 نام کی گولی نہ صرف جسم سے وائرس کو ختم کرسکتی ہے بلکہ انفیکشن کو بھی روک سکتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹرائلز کے پہلے مرحلے میں کل 15 افراد کے ساتھ تجربہ کیا گیا جن میں سے 10 افراد پر ٹرائل مکمل طور پر کامیاب رہا۔