کولکاتا:مغربی بنگال کے دارا الحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔کولکاتا اور اس کے اطرف میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔Dengue Death Toll Rise Continue In West Bengal
اسی درمیان جنوبی کولکاتا کے بہالہ تجانہ کے تحت پوربھا علاقے میں ڈینگی میں مبتلا ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔مرنے والے نوجوان کی شناخت شیان گھوش چودھری کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان چار دنوں قبل بیمار پڑ گیا تھا۔جنوبی کولکاتا کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج اس کی موت ہو گئی ۔ڈاکٹروں نے بھی اس کی موت کی وجہ ڈینگی بتائی ہے ۔
نوجوان کی موت کے بعد مقامی باشندوں نے محکمہ صحت اور کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود علاقے میں صاف صفائی کے کاموں کی رفتار سست ہے۔