اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dengue and Malaria in Kolkata: میئر فرہاد حکیم کے وارڈ میں ڈینگو اور ملیریا کے کیسز کی تصدیق - Mayor Farhad Hakeem

جنوبی کولکاتا میں واقع وارڈ نمبر 82 میں میئر فرہاد حکیم کے وارڈ میں ڈینگو کے ایک اور ملیریا کے درجنوں کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے سبب لوکوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔ Mayor Farhad Hakeem on Dengue and Malaria

16038456
16038456

By

Published : Aug 7, 2022, 1:13 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور وزیر فرہاد حکیم کے وارڈ نمبر 82 ان دنوں ڈینگو اور ملیریا کے کیسز کی زد میں ہے۔ میئر فرہاد حکیم کے وارڈ نمبر 82 میں ڈینگو میں مبتلا ایک نوجوان کی موت کے بعد پورے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ خبر کے مطابق کولکاتا کے وارڈ نمبر 82 میں گزشتہ یکم جنوری سے لے کر اب تک ڈینگو کے 229 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ اس درمیان ایک ہزار 777 لوگوں میں ملیریا کی تشخیص ہوئی ہے۔ Dengue and Malaria Cases Confirmed in Mayor Farhad Hakeems Ward

یہ بھی پڑھیں:

اس کے علاوہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مختلف وارڈز - 6, 26, 53, 59, 69, 74, 82, 83, 93, 94, 112, 117 ও 121 اور 114میں بھی ڈینگو کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری طرف وارڈز نمبر - 7, 21, 23, 25, 26, 37, 39, 43, 44, 46, 47, 48, 49, 50, 51, 52, 53, 54, 55, 59, 60, 61, 62, 63, 65, 66, 67, 68, 69, 71, 81, 82, 84, 85, 86 ও 88 میں ملیریا کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ Dengue and Malaria Cases in Kolkata

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مختلف وارڈز میں ڈینگو اور ملیریا کے کیسز کی تصدیق کے بعد انتظامیہ سرگرم ہو گئی ہے۔ ان وارڈز میں صاف صفائی کے ساتھ ساتھ دواؤں کے چھڑکاؤ کا‌ سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے محلے میں ایک بارہ برس کے لڑکے کی ڈینگو کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد کارپوریشن انتظامیہ محتاط ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details