مالدہ: مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور سے رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر تجمل حسین نے وزیراعلی ممتا بنرجی کی انتظامی میٹنگ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے علاقے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ممتا بنرجی سے بجلی کے چند کھمبے لگانے کی اجازت مانگی۔ تاہم مقامی باشندوں کو شکایت ہے کہ ہریش چندر پور میں انگنت مسائل ہیں۔ وزیر نے ان مسائل کو حل کرنے میں کبھی دلچسپی نہیں دیکھائی۔
مقامی باشندے وزیر تجمل حسین سے سخت ناراض ہیں۔ ہریش چندر پور خستہ حال سڑک اور پینے کے پانی کے مسئلہ کی شکایت میں پہلے نمبر پر ہے۔بلاک کے لکشمن پور میں مقامی لوگوں نے نیشنل ہائی وے نمبر 81 قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کر دی۔ مقامی لوگوں نے دھمکی دی ہے کہ مسئلہ حل کیے بغیر ووٹ مانگنے آئے تو وزیر کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔