اردو

urdu

ETV Bharat / state

Second Postmortem of Aneesur Rahman: انیس الرحمن کی دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ مںظر عام پر لانے کا مطالبہ - Second Postmortem Issue

سالم خان نے اپنے مقتول بیٹے کی دوسری پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کو انہیں نہیں دینے پر ایس آئی ٹی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو سپریم کورٹ لے جانے کی بات کہی ہے۔ Second Postmortem of Aneesur Rahman

انیس الرحمن کی دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ کو مںظر عام پر لانے کامطالبہ
انیس الرحمن کی دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ کو مںظر عام پر لانے کامطالبہ

By

Published : Mar 6, 2022, 11:04 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آمتا میں عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے متحرک انیس الرحمن کی دوسری پوسٹ مارٹم کے ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود رپورٹ (پوسٹ مارٹم ) کو منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔ Second Postmortem of Aneesur Rahman

اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کی جانب سے رپورٹ کو منظر عام پر لانے میں تاخیر کو لاپرواہی قرار دیتے ہوئے مقتول کے والد سالم خان نے کڑی مذمت کی ہے۔

سالم خان نے کہا کہ ان کے بیٹے کی دوسری پوسٹ مارٹم کے سات دن گزر چکے ہیں لیکن اب تک رپورٹ کو نہ منظر عام پر کیا گیا ہے اور نہ ہی ہمارے ہاتھوں میں سونپی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی کی جانچ پر پہلے سے ہی سوال اٹھایا جا رہا تھا اور اب ان پر سے بھروسہ ہی اٹھ گیا ہے۔ ہمیں اپنے بیٹے کی دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ چاہیے۔ وہ ہمیں دیتے کیوں نہیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی سی بی آئی سے جانچ کرانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

اگر ریاستی حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو ان کے لئے دوسری جگہ جانے کے لئے راستہ کھلا ہے۔مقتول انیس خان کے والد سالم خان نے کہا کہ سی بی آئی کی جانچ کا حکم نہیں دیا گیا تو وہ اس معاملے کو سپریم کورٹ لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مقتول بیٹے کے لئے انصاف چاہتے ہیں. اس کے لئے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ضرورت پڑی تو صدر جمہوریہ ہند کے پاس جائیں گے اور اپنے بیٹے کو انصاف دلانے کی فریاد کریں گے۔

دوسری طرف مغربی بنگال کانگریس پردیش کمیٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ سالم خان جہاں جانا چاہتے ہیں انہیں وہاں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details