اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناردا بدعنوانی معاملے میں شھبندو ادھیکاری اور مکل رائے کی گرفتاری کا مطالبہ - مغربی بنگال کی خبریں

ترنمول کانگریس کے سینیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں شھبندو ادھیکاری اور مکل رائے کی گرفتاری ہونی چاہیے۔

ناردا بدعنوانی معاملے میں شھبندو ادھیکاری اور مکل رائے کی گرفتاری کا مطالبہ
ناردا بدعنوانی معاملے میں شھبندو ادھیکاری اور مکل رائے کی گرفتاری کا مطالبہ

By

Published : May 17, 2021, 1:52 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما سوگتا رائے نے کہا ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہوتا ہے۔ کسی ایک کے خلاف کارروائی اور دوسرے کو راحت نہیں دی جا سکتی ہے۔

ناردا بدعنوانی معاملے میں شھبندو ادھیکاری اور مکل رائے کی گرفتاری کا مطالبہ

رکن پارلیمان سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی اور مدن مترا کے خلاف کارروائی سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے۔ یہ سب بی جے پی کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی اور مدن مترا کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے تو مکل رائے اور شھبندو ادھیکاری کے خلاف کیوں نہیں؟

ترنمول کانگریس کے رہنما سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں شھبندو ادھیکاری اور مکل رائے کے نام بھی شامل ہیں۔ لیکن دونوں ہی بی جے پی میں شامل ہوگئے اسی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کو بلاتاخیر شھبندو ادھیکاری اور مکل رائے کو گرفتار کرنا چاہیے۔

مغربی بنگال کی سیاست میں آج اس وقت اچانک ہلچل مچ گئی جب سی بی آئی کی ٹیم ترنمول کانگریس کے چار اعلی رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو گھر سے اٹھا لے گئی۔

سی بی آئی ذرائع کے مطابق ناردا اسٹینگ آپریشن معاملے میں فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو پہلے حراست میں لیا گیا اور اس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details