اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا: دھماکہ کی اعلی سطحی انکوائری کرانے کا مطالبہ - اس سے علاقے میں دہشت پھیل گئی ہے

مغربی بنگال کے ضلع ہگلی سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کولکاتا کے بیلیاگھاٹا دھماکے کی تفتیش این آئی اے سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

demand for a high level inquiry into the blast in beliaghata kolkata west bengal
کولکاتا کے بیلیاگھاٹا دھماکے کی تفتیش این آئی اے سے کرانے کا مطالبہ

By

Published : Oct 14, 2020, 4:24 AM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے بیلیاگھاٹا کے ایک کلب میں ہوئے دھماکے کے بعد بی جے پی کے رہنماؤں نے اس واقعے کی تفتیش این آئی اے سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک کلب میں ہوئے دھماکے کو کسی بھی قیمت پر معمولی نہیں سمجھا جاسکتا ہے۔

کولکاتا کے بیلیاگھاٹا دھماکے کی تفتیش این آئی اے سے کرانے کا مطالبہ

لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ پولیس نے انہیں جائے وقوع پر جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس کا مطلب کیا ہے؟ وہاں ضرور کچھ ہوا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کی حکومت نے تمام کلبوں کو 50-50 ہزار روپے دیا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟

دوسری طرف ریاستی بی جے پی کے جنرل سیکریٹری زانتین بوس نے کہا ہے کہ اس واقعے کی اعلی سطح پر تفتیش ہونی چاہئے۔

واضح رہے کہ کولکاتا کے بیلیاگھاٹا کے ایک کلب میں دھماکہ ہوا ہے۔ اس سے علاقے میں دہشت پھیل گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details