اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کے خلاف سمن

دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کے خلاف جعلی سرٹیفیکٹ کیس میں سمن جاری کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن کے خلاف سمن جاری

By

Published : Aug 14, 2019, 8:08 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:49 AM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے بھتیجے اور ڈائمنڈ ہاربر پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کے خلاف دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے سمن جاری کیا ہے۔

دہلی کی خصوصی عدالت نے ابھیشیک بنرجی کوجعلی سرٹیفیکٹ کیس میں عدالت میں حاضر نہ ہونے پر سمن جاری کیا ہے۔ عدالت کی جانب سے گذشتہ ماہ ابھیشیک بنرجی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور یوتھ ترنمول کانگریس کے صدر ابھیشیک بنرجی پر 2014 میں جعلی سرٹیفیکٹ پیش کرنے کا الزام ہے۔ ان پر اتنخابی کمیشن میں جعلی سرٹیفیکٹ پیش کرنے کا الزام ہے۔

سنہ 2014 کے عام انتخابات کے بعد ایک وکیل نے ابھیشیک بنرجی کے جعلی سرٹیفیکٹ جاری کرنے پر حلف نامہ داخل کرایا تھا۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ 'پارلیمنٹ سیشن کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکا۔ میں جلد سے جلد عدالت میں پیش ہونے کی کوشش کررہا ہوں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'عدالت میں معاملہ زیرالتوا ہے۔ اس لیے اس پر کچھ کہنا مناسب نہیں ہے لیکن میں ایک بات ضرور کہوں گا کہ جعلی سرٹیفیکٹ استعمال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ مجھے جھوٹے الزام میں بھینسایا جارہا ہے۔'

Last Updated : Sep 27, 2019, 12:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details