کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور سنیئر رہنما ڈریک اوبرائن نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی سازش کے تحت بی جے پی کے ارکان پارلیمان پارلیمنٹ میں ہنگامہ برپا کیا جارہا ہے۔ رکن پارلیمان ڈریک اوبرائن نے کہاکہ حکومت پارلیمنٹ کے اندر کسی بھی معاملے پر بحث کرنا نہیں چاہتی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں جب اڈانی گروپ سمیت دیگر معاملے کو اٹھا رہی ہے اور اس پر بحث کرنا چاہتی ہے اس وقت ہنگامہ کھڑا کیا جا رہا ہے۔یہ سب جان بجھ کر کیا جارہا ہے تاکہ عام لوگوں تک سچائی پہنچ نا سکے ۔
ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہاکہ حکومت جو بحث کرنے پر مجبور کرنے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے۔ جب تک اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر نہیں آئیں گی اس وقت بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو کھیرا نہیں جا سکتا ہے۔