بنرجی نے وزیراعظم کو لکھے مکتوب میں کہا،’’آپ اچھی طرح سے واقف ہیں کہ نیتاجی سبھاش چندربوس کی 125 ویں سالگرہ 23 جنوری، 2022 کو کو منائی جائے گی۔ نیتاجی بنگال کے عظیم سپوتوں میں سے ایک ہیں جو کہ ایک قومی ہیرو، قومی رہنما اور برٹش حکومت کے خلاف بھارت کی تحریک آزادی کی علامت ہیں۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ ان کی قیادت میں بھارتی نیشنل آرمی کے ہزاروں جانباز فوجیوں نے مادروطن کے لیے اپنی قربانی دی۔ نیتا جی کی یوم پیدائش ہرسال پورے ملک میں بڑے وقار اور عقیدت سے منائی جاتی ہے۔ آپ کو یاددلارہے ہیں کہ طویل وقت سے مرکزی حکومت سے ہم نیتاجی کی سالگرہ کو قومی تعطیل قراردینے کی درخواست کررہے ہیں۔