ہگلی:مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے چندنگر علاقے میں سنتن سنگھا کلب گراونڈ میں مشق کے دوران ایک نوجوان کرکٹر کی چوٹ لگنے کے بعد موت ہوگئی۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Death Of Young Cricketer During Practice At Chanannagar Ground In Hooghly District
ذرائع کے مطابق نوجوان کرکٹر کی شناخت دیپانکرداس کے طور پر ہوئی ہے ۔اس کی 18 برس تھی۔مسجد تلہ علاقے میں واقع گراونڈ میں دیپانکر داس اپنے تین دوستوں کے ساتھ مشق کر رہا تھا۔
دیپانکر داس کیچ پکڑنے کے دوران میدان میں گرپڑا۔زمین پر گرنے کے بعد وہ بیہوش ہوگیا۔نوجوان کو چند نگر محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔