ندیا کے کلیانی جے غیاث پور میں بی جے پی کے ایک حامی کی لاش درخت پر لٹکتی ہوئی ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
بی جے پی حامی کی موت، سوموار کو کلیانی میں بند کا اعلان
ندیا کے کلیانی جے غیاث پور میں بی جے پی کے ایک حامی کی لاش درخت پر لٹکتی ہوئی ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
مغربی بنگال میں سیاسی جھڑپوں کا سلسلہ مغربی بنگال ہے۔ اس کے سبب علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔
ندیا ضلع کے کلیانی میں غیاث پور میں بی جے پی کے ایک حامی کی لاش درخت پر لٹکتی ہوئی پائی گئی.
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے لیکن اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے.
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے. ان کی شناخت وجے شیل 34 برس کے طور پر ہوئی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی اس ضمن میں واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے.
دوسری طرف بی جے پی کے رہنما اور رکن اسمبلی شبرانسو رائے کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی کے حامیوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں روزانہ بی جے پی کے حامیوں کا قتل کیا جا رہا ہے. اس کی سب سے بڑی وجہ ترنمول کانگریس کے پیروں تلے زمین نکل چکی ہے.
ترنمول کانگریس کے ضلع صدر اروپ مکھرجی کا کہنا ہے کہ ‘سیاست سے اس معاملے کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ‘بی جے پی غریب مزدور کی موت سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔’
دوسری طرف بی جے پی نے سوموار کو کلیانی میں 12 بند کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں میں سات لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔