اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے سبب سب انسپکٹر کی موت

کورونا وائرس کی وجہ سے کولکاتا پولیس کے ایک اور سب انسپکٹر کی موت ہو گئی۔

کولکاتا پولیس کے ایک سب انسپکٹر کی موت
کولکاتا پولیس کے ایک سب انسپکٹر کی موت

By

Published : Oct 19, 2020, 7:36 AM IST

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاست میں چار ہزار کے قریب کورونا کے نئے کیسز آئے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

واضح رہے کہ کولکاتا پولیس کے پانچویں بٹالین آرمڈ فورس کے سب انسپکٹر شیکھر کو گزشتہ روز بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن ان کی حالت میں بہتری نہیں آنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا۔ تاہم آئی سی یو میں بھی ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی اور بالآخر آج صبح ان کی موت گئی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب کولکاتا پولیس کے 15 پولیس اہلکاروں کی اب تک موت ہو چکی ہے۔

کولکاتا پولیس کے پانچویں بٹالین آرمڈ فورس کے سب انسپکٹر شیکھر

مغربی بنگال میں ان دنوں تہواروں کا موسم ہے۔ بازاروں میں زبردست بھیڑ امڈ رہی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تقریباً سوا تین لاکھ پہنچ گئی ہے۔ تاہم ابھی بھی مزید اضافے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details