اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی کے سبب طلباء پر لاٹھی چارج کرناپڑا' - مغربی بنگال کے جادب پور

ڈی سی سدیپ سرکار نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے حامیوں کی وجہ غلط فیمی ہوئی جس کے سبب طلباء پر لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

'بی جے پی کے سبب طلباء پر لاٹھی چارج کرناپڑا'
'بی جے پی کے سبب طلباء پر لاٹھی چارج کرناپڑا'

By

Published : Jan 6, 2020, 11:40 PM IST

مغربی بنگال کے جادب پور میں جادب پور یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے جے این یو میں طلباء پر ای بی وی پی کے حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر کولکاتا پولس کی جانب سے لاٹھی چارج کی گئی جس کے خلاف ابھی جادب پور یونیورسٹی کے طلباء سلیکھا موڑ کے پاس دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

ڈی سی سدیپ سرکار نے کہاکہ دراصل پولیس بھارتیہ جنتاپارٹی کے حامیوں کاتعاقب کررہی تھی لیکن درمیان جادب پور یونیورسٹی کے طلباء آگئے۔ بی جے پی کے حامیوں کے شبہ میں طلباء لاٹھی چارج کرناپڑا۔

انہوں نے کہاکہ پولیس سے غلطی ہوئی ہے۔جادب پور یونیورسٹی کے طلباء سے بات چیت کی جائے گی اور پورے معاملے کو سمجھانے کی کوشش کی جائے گی۔

دوسری طرف بھارتیہ جنتاپارٹی کے حامیوں نے ٹائر جلا کر سڑک کی ناکہ بندی کردی ۔ پولیس نے جب کارروائی کی تووہ وہاں بھاگ نکلے

جے این یو میں طلباء پر اے بی وی پی کی جانب سے کئے گئے حملے کے خلاف آج مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا شہر میں مختلف یونیورسٹیوں میں احتجاج جاری رہا۔ کولکاتا کے جادب پور میں آج اس،حملے کے خلاف جادب پور یونیورسٹی کے بایاں محاذ کے طلباء تنظیموں کی جانب سے احتجاج ہورہا تھا۔

وہیں جادب پور میں بی جے پی کی بھی ریلی تھی اور سی پی ایم کی بھی ریلی تھی. تینوں ریلی کو پولس نے سلیکھا موڑ پر روکنے کی کوشش کی جہاں پولس اور طلباء کے ساتھ بحث و تکرار ہوئی اور پھر پولس اور طلباء کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔

وہیں دوسری جانب آج بی جے پی رہنما انوپم ہاجرہ کی قیادت میں بوڑھا جتن سے جادب پور تھانہ تک ریلی تھی لیکن پولس بی جے پی کی ریلی کو بھی سلیکھا موڑ پر روک دیا گیا۔ بی جے پی کی جانب سے نفرت انگیز نعرے بازی کیا گیا۔

سلیکھا موڑ پر ایک طرف ایس ایف آئی تو دوسری جانب بی جے پی لیکن پولس نے کسی طرح حالات پر قابو پا لیا لیکن بی جے پی کی طرف سے لگاتار اکسانے والے نعرے بازی ہوتی رہی اور اسی دوران ایس ایف آ ئی کے ارکان بی جے پی کی جانب بڑھنے لگے۔

اسی وقت پولس اور ایس ایف آئی کے درمیان تصادم شروع ہوگیا اور پولس کی جانب سے طلباء پر لاٹھی چارج کیا گیا جادب پور یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے پولس لاٹھی چارج میں کئی طلباء زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ ان کا الزام ہے کہ لڑکیوں پر مرد پولس اہلکاروں نے لاٹھی برسائیں اس پورے واقعہ کے بعد پولس کا کہنا ہے کہ پولس اور طلباء کے درمیان ہوئی غلط فہمی کی وجہ سے لاٹھی چارج ہوا ہے۔

پولس کے اعلی ایس ایس ڈی سبودھ سرکار نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں طلباء سے بات کریں گے پولس کی لاٹھی چارج کے خلاف جادب پور یونیورسٹی طلباء جادب پور میں ابھی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details