دفاعی چیمپئن رئیل کشمیر ایف سی اس مرتبہ اپنے خطاب کا دفاع کرنے کے ارادے سے میدان میں اتری ہے۔
رئیل کشمیر Real Kashmir Head ایف سی کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ربررٹسن نے کہاکہ شروعاتی دور میں رئیل کشمیر ایف سی کو بھارتی فٹبال میں اپنی جگہ تلاش کرنے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن، کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور کلب انتظامیہ کی زبردست محنت کی وجہ سے چند ہی برسوں میں نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ اپنی موجودگی کا احساس دلانے میں بھی کامیاب رہی۔
ڈیوڈ ربررٹسن نے کہاکہ پانچ برس ایسا لگتا ہے کہ کشمیر میرا دوسرا گھر ہے۔ یہاں کے لوگ مجھے محبت کرتے ہیں۔ گھر سے دور ہونے کا احساس ہونے نہیں دیتے۔ اس سے زیادہ اور کیا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس کورونا وائرس کے سبب ہمیں بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کے باوجود ہم خطاب جیتنے میں کامیاب رہے اس مرتبہ بھی آئی ایف اے شیلڈ IFA Shield جیتنے کے لیے کولکاتا آئے ہیں۔'