کولکاتا:مغربی بنگال محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق طوفان مدھیلی 17 نومبر بروز جمعہ کی رات بنگلہ دیش کے ساحل پر کھیپوپارا کے آس پاس 60 سے 70 کلومیٹر کی رفتار سے لینڈ کرے گا۔ علی پور محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ تاہم جنوبی بنگال کے باقی اضلاع میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بارش کے امکان کے ساتھ ساتھ سمندر میںبھی تیز لہریںبلند ہوسکتی ہیں ۔ماہی گیروں کو سمندر میں مچھلیاں پکڑنے سے روکنے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ماہی گیر 18 نومبر بروز ہفتہ کی صبح تک اپنی کشتیاں سمندر میں نہیں لے جاسکتے ہیں ۔ سمندری طوفان کی وجہ سے طوفانی ہوائیں بھی چلیں گی۔ ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ جمعہ کی آدھی رات کے بعد ہوائیں کم ہو جائیں گی۔