طوفان بلبل کی خلیج بنگال کے قریب واقع ساگر آئی لینڈ سے ٹکرانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ساگر آئی لینڈ کے قریب رہنےو الے تقریباً25ہزارلوگوں کومحفوظ جگہ منتقل کرچکی ہے۔مغربی بنگال حکومت سمندر سے متصل تمام اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کیاہے۔
طوفان بلبل کے سبب کولکاتا اور اس کے اطراف میں گزشتہ چوبیس گھنٹے سے بارش جاری رہنے کے سبب سی سی ایف کلب کے ایک ایک درخت کے گرنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔
مغربی بنگال کے خلیج بنگال میں چند گھنٹوں کے بعد طوفان بلبل ٹکرانا والا ہے۔ طوفان کے آنے سے قبل ہی کولکاتا اور اس کےاطراف میں گزشتہ چوبیس گھنٹے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کولکاتااوراس کے اطراف میں مسلسل بارش کے سبب سی سی ایف سی کلب کے پاس ایک بڑا درخت کے گرنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔