اردو

urdu

By

Published : May 22, 2020, 1:55 PM IST

ETV Bharat / state

امفان طوفان: وزیر اعظم مودی نے بنگال کا دورہ کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست مغربی بنگال میں امفان طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

امفان طوفان: وزیر اعظم مودی نے بنگال کا دورہ کیا
امفان طوفان: وزیر اعظم مودی نے بنگال کا دورہ کیا

وزیر اعظم نریندر مودی صبح 10.50 بجے کولکاتا ایئرپورٹ پہنچے۔ بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، گورنر جگدیپ دھنکر اور بی جے پی کے سینیئر رہنماؤں نے مودی کا استقبال کیا۔

امفان طوفان: وزیر اعظم مودی نے بنگال کا دورہ کیا

مودی نے بنگال کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد مودی اور ممتا بنرجی کولکاتا سمیت شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ کے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔

اطلاعات کے مطابق 'مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم مودی سے ریاست کا دورہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے امفان طوفان کو لے کر این ڈی آر ایف کے ساتھ میٹنگ کی۔ ممتا نے کہا کہ 'میں نے پہلے کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی تھی۔'

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بتایا کہ 'ریاست میں طوفان کے نتیجے میں 72 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

'وزیراعلیٰ نے طوفان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو ڈھائی لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

وہیں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم بنگال کی ہر ممکن مدد کریں گے، انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے ایک ہزار کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہلوکین کے اہلخانہ کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جب کہ انہوں نے زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details